برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ،700 روپے کلو ہوگیا،سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن مہم

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ،700 روپے کلو ہوگیا،سوشل میڈیا پر بائیکاٹ چکن مہم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں برائلر مر غی کے گوشت کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کے باعث فی کلو مرغی کا گوشت 680روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہونے لگا جبکہ کچھ دکاندار 700روپے کا بھی فروخت کر رہے ہیں۔

جس کے باعث چکن عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا۔شہریوں کاسوشل میڈیا پرعوام سے ایک ماہ تک برائلر مرغی کی خریداری کے بائیکاٹ کر نے کا مطالبہ۔بائیکاٹ چکن کے نام سے مہم شروع کر دی گئی ۔سوشل میڈیا پر مہم میں شہریوں نے باقاعدہ اعلان کر نا شروع کر دیا کہ 20 روز کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت میں 300روپے اضافہ ہو گیا۔جس کے باعث غریب آدمی کیلئے مرغی کا گوشت خریدنا مشکل ہو تا جا رہا ہے ۔2ہفتے قبل مر غی کا گوشت 500روپے کلو تھا جو اب 680روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے ۔بعض جگہوں پر دکاندار برائلر گوشت 700روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں۔دکاندار قیمتیں کم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔اس لیے آج سے بر ائلر مر غی کے گوشت کا بائیکاٹ کر تے ہیں اور ایک مہینے تک برائلر مرغی کا گوشت نہیں خریدیں گے ۔مہم میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔عوام ہمارا ساتھ دیں تاکہ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی آسکے ۔ ان کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ انہوں نے خود سے نہیں کیا ۔پولٹری فارمز سے مرغی مہنگی مل رہی ہے قیمتوں میں اضافہ سے وہ بھی پریشان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں