اے سی کا میجر شبیر ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے میجر شبیر شریف ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہسپتال کی کارکردگی کو سراہا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جن میں ایمرجنسی، او پی ڈی، وارڈز، اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ انہوں نے عملے کی حاضری، صفائی کی صورتحال، اور دستیاب طبی آلات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات عوام کے لیے باعث اطمینان ہیں اور ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ہسپتال میں صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک اور ان کی بہترین خدمت کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اور صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔