سیالکوٹ اور نواح میں گیس لوڈشیڈنگ ، ایل پی جی مہنگی

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ) سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شہری شدید مشکل کا شکا ر ہوگئے ۔
سیالکوٹ اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ صبح کے اوقات میں گیس نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے ۔ دوپہر کو بھی صرف 2 گھنٹے کیلئے گیس آتی ہے جبکہ شام کو ڈیڑھ گھنٹے گیس فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری طرف ایل پی جی مافیا نے بھی ریٹ بڑھادئیے ہیں سوئی نادرن گیس کمپنی کی طرف سے گھر گھر ایل پی جی گیس سلنڈر پہنچانے کے پراجیکٹ پر آغاز نہ ہوسکا جس کا فائدہ مافیا اٹھا رہاہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔