اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول سروس موڑ کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر کا گورنمنٹ  کمپری ہینسیو سکول سروس موڑ کا دورہ

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر نے گورنمنٹ کمپری ہینسیو سکول سروس موڑ کا دورہ کیا اور وہاں تعلیمی سہولیات، تدریسی معیار اور طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

 اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبہ اور اساتذہ سے بات چیت کی اور تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز لیں اسسٹنٹ کمشنر نے طلبہ کے ساتھ وقت گزارا اور ان سے مختلف سوالات کیے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں