مشترکہ کھیوٹ و اراضی کی منصفانہ تقسیم کیلئے تربیتی سیمینار

 مشترکہ کھیوٹ و اراضی کی منصفانہ تقسیم کیلئے تربیتی سیمینار

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )وزیرا علیٰ مریم نواز کی جانب سے صوبہ بھر میں مشترکہ کھیوٹ و اراضی کی منصفانہ تقسیم کا عمل شروع کر دیاگیا۔

محکمہ ریونیو اور پلس پراجیکٹ کے افسر وں کی نگرانی میں خاندانی مشترکہ کھیوٹ ، جائیدادو اراضی کی منصفانہ میرٹ اور شفاف طریقہ سے تقسیم کا عمل پنجاب کی تاریخ کا ایک انقلابی اقدام ہے ۔مشترکہ کھیوٹ کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے محکمہ ریونیو کے افسر وں کا تربیتی سیمینار ضلعی کونسل ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، پلس پراجیکٹ کے مانیٹرنگ اسپیشلسٹ محمد زاہد حسین ، ڈسٹرکٹ منیجر عمر رشید نے خطاب کیا جبکہ محکمہ ریونیو اراضی ریکار سنٹر کے افسر اور ملازمین سیمینار میں شریک تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین کاکہنا تھا کہ وزیرا علیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خاندانی مشترکہ کھیوٹ کی تقسیم انقلابی پروگرام ہے جس سے مستقبل میں بڑے مثبت اثرات سامنے آئینگے ۔ انکاکہنا تھا کہ مشترکہ کھیوٹ و اراضی کی منصفانہ اور شفاف تقسیم نہ ہونے سے خاندانی لڑائی جھگڑے اور مقدمات میں اضافہ ہو رہا تھا ۔ مشترکہ کھیوٹ کی میرٹ اور شفاف طریقہ سے کمپیوٹرائزڈ تقسیم سے خاندانی دشمنیوں ، لڑائی جھگڑوں اور مقدمات کا خاتمہ ممکن ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں