محکمہ ایجوکیشن سیالکوٹ کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے پودا لگا کر محکمہ ایجوکیشن سیالکوٹ کے تحت شجر کاری مہم کا آغاز کر دیاشجر کاری مہم کے آغاز کیلئے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر مرکز کارپوریشن سیالکوٹ کے سکولز کی جانب سے 75 سے زیادہ پودے لگائے گئے ، تقریب میں سی ای او ایجوکیشن مجاہد حسین علوی کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری محمد نواز شاہین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمینٹری محمود احمد ججہ، ڈپٹی ڈی اوز تحصیل سیالکوٹ افتخاراحمد ساہی، تحصیل ڈسکہ محمد آصف ، تحصیل سمبڑیا ل عامر شہباز، تحصیل پسرور شاہد محمود اعوان ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکز کارپوریشن سید محمد اعزاز الحق نے شرکت کی۔ ،مرکز کارپوریشن کے سکولز کے ہیڈ ز، اساتذہ اور ایجوکیشن کمپلیکس کے ملازمین نے شرکت کی۔