کامن ٹریننگ پروبیشنری افسروں کا آر پی او آ فس کا دورہ

 کامن ٹریننگ پروبیشنری افسروں کا آر پی او آ فس کا دورہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے پروبیشنری افسروں کے وفد نے ریجنل پولیس آ فس کا دورہ کیا، دفتر پہنچنے پرسی پی او رانا ایازسلیم اور سی ٹی او عائشہ بٹ نے استقبال کیا۔۔۔

بعد ازاں سی پی او نے شرکا وفد کوگوجرانوالہ ریجن،گجرات، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اورنارووال کی ورکنگ بارے تفصیل سے بریف کیا، جس میں شرکا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہیں بتایا گیا کہ پولیس امن وامان قائم رکھنے اور کرائم کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر رہی ہے ۔ سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے گوجرانوالہ ریجن پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے مربوط سسٹم بنایا گیا ہے ، جس کے خاطر خواہ نتائج بھی سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے چوری، ڈکیتی رابری میں ملوث درجنوں گینگز بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔ سی پی او نے وفد میں شامل افسران کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے مطابق پنجاب پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ اور قانون کی حکمرانی کیلئے شب وروز مصروف عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں