گجرات :صوبائی وزیر بلال یاسین کا نیشنل فرنشرز کا دورہ
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے نیشنل فرنشرز کا دورہ کیا۔ چیف ایگزیکٹو الحاج امجد فاروق سے ملاقات کی اس موقع پر احمد فاروق اور رضوان امجد بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر نے نیشنل فرنشرز کی تیاری کے مختلف شعبے بھی دیکھے اور شو روم کا وزٹ کرتے ہوئے فرنیچر کے اعلیٰ معیار، کوالٹی کو بھی بے حد سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امجد فاروق معیاری فرنیچر بنا کر گجرات بلکہ پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔