سیالکوٹ:انجمن طلبا اسلام کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالتؐ ریلی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن طلبا اسلام کے ضلعی ناظم مہر حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ ہم کٹ مریں گے مگر کسی صورت توہین رسالت برداشت نہیں کی جائیگی۔
ناموس رسالت سے بڑا قومی ایجنڈا اور کوئی نہیں ہو سکتا’ کسی مسلمان کیلئے حرمت رسول سے زیادہ کوئی چیز عزیز نہیں ہو سکتی اور جان کی قربانی دیکر حرمت رسول کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کے ایمان اور عقیدے میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبا اسلام کے ضلعی ناظم مہر حبیب الرحمن نے گورنمنٹ مرے کالج سے انجمن طلبا اسلام کے زیر اہتمام ‘‘تحفظ ناموس رسالت ’’ریلی کی قیادت کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔