وزیرآباد:عمر چیمہ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر ،سکھ یاتریوں کی خصوصی شرکت
وزیرآباد(نامہ نگار )چودھری منیر احمد چیمہ مرحوم اور عمر منیر چیمہ کی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، چودھری اقبال چیمہ آف کینیڈا ، احتشام الحق چیمہ اور کینیڈین سکھ سرداروں کے وفد کی خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر مہمان سکھ یاتری جوگیندر سنگھ مغیرہ نے کہا کہ پاکستانی لوگ محبت کر نیوالے اور مہمان نواز ہیں انہیں رمضان کے بابرکت مہینے میں پاکستان آ کر بہت اچھا لگا وہ اور ان کی کمیونٹی سمجھتی ہے کہ رمضان کا مہینہ حقیقی طور پر بھلائی کا مہینہ ہے جس میں بلا تفریق ہر شخص بھلائی اور نیکی کی سوچ رکھتا ہے ، افطار ڈنر میں ایڈووکیٹ فرید احمد تارڑ سمیت علاقہ کی معزز شخصیات نے شرکت کی ۔