دہشتگردی اور تشدد کی کارروا ئیاں ملک کیخلا ف سازش ہیں‘چودھری کرامت

گجرات(سٹی رپورٹر )صدر پاکستان اوورسیز کمیونٹی ملاوی پی ایس اے ٹی ایف کے صدر چودھری کرامت اﷲ نے کہا ہے۔
کہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم نے معصوم بچوں’عورتوں اور نہتے لوگوں پر ظلم و ستم کی انتہا کی ہے تشدد کی ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستان کے امن، خودمختاری اور سالمیت کیلئے سازش ہے ،مشکل وقت میں پاکستانی عوام متحد ہیں۔