کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ حبیب پورہ کے لیاقت کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ،ڈھلانوالی کی یاسمین کے گھر سے فرنیچر،بستر اور قیمتی گھریلو سامان چرا لیا گیا۔

نولانوالی کے عبدالرؤف کی موٹر سائیکل گھر کے باہرسے چوری ہوگئی۔ایمن آباد کے عبدالرشید کے گھر سے نامعلوم چور دو لاکھ دس ہزارروپے ،موبائل فون او دیگر سامان لے گئے ۔بھٹہ ٹاؤن کے عبدالرحمن کے گھر کا میٹر بجلی چوری ہوگیا۔مسلم گنج کے سابقہ کونسلر میاں افتخار اور حبیب پورہ کے ندیم کی موٹر سائیکلیں نامعلوم چور اڈے والی مسجد کے باہر سے لے گئے ۔منڈیالہ روڈ کے رانا علیم کی گاڑی کی ایل پی ڈی،سپیکر ا ور بیٹری نامعلوم چور اُتار کر فرار ہوگئے ۔سلامت پورہ کے اعظم کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لیڈی پارک کے باہر سے لے گئے ۔پُرانی آبادی کے زبیر کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے اور مین بازار واہنڈو کے علی رضا کی موٹر سائیکل مسجد کے باہرسے چوری ہوگئی۔کوٹلی دلباغرائے کے اسلم کے گھر کا میٹر بجلی چوری ہوگیا۔کوٹ رفیق کی رفعت کی حویلی سے رات کو نامعلوم چور بکری لے گئے جبکہ پاک ٹاؤن کے غلام عباس کی حویلی سے بھی نامعلوم چور دو بکرے لے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں