کامونکے :بھائی کی وفات کا صدمہ‘40سالہ شخص نے زہرکھا لیا

کامونکے (نامہ نگار )بڑے بھائی کی وفات کا صدمہ ،40سالہ شخص نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔
بتایا گیاہے کہ سلامت پورہ کے ندیم کا بڑا بھائی جمعہ کی رات دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا۔گزشتہ روز اسکی تدفین کی تیاری کی جارہی تھی کہ ندیم نے زہریلی گولیاں کھالیں جسے تحصیل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ۔