رشوت کے الزام میں گرداور،سابق بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

رشوت کے الزام میں گرداور،سابق بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اینٹی کرپشن اور جوڈیشل مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کارروائی کرکے رشوت کے الزام میں گرداور اور سابق بلڈنگ انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔

یہ کارروائی ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی زیر نگرانی اور ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ڈویژن امجد شہزاد کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نارووال اختر محمود نے جوڈیشل مجسٹریٹ نصیر رشید کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کارروائی کرکے گریڈ 11کے آفیسر گرداور محمد اشفاق کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضہ سے نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لئے ۔دوسری کارروائی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گجرات افضل گجر نے سابق بلڈنگ انسپکٹر محمد صدیق کو گرفتار کیا ہے ا ن پر الزام ہے کہ نقشہ کی منظوری کے بغیر پنج تارہ میرج ہال کی تعمیر کرائی تھی اور اس مد میں سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ سرکاری ریکارڈ میں جعلسازی اور سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانا ناقابل تلافی جرم ہے جس کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں