بارشوں کے با عث ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا خدشہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) مسلسل بارشوں کے باعث گوجرانوالہ میں ڈینگی کی افزائش بڑھنے کے خطرات پیدا ہوگئے جسکے باعث محکمہ صحت نے تمام ٹیموں کو متحرک کردیا جبکہ دیہی علاقوں کی93 یونین کونسلوں میں انسداد ڈینگی ٹیمیں تشکیل نہ دینے کے باعث ڈینگی لاروا میں اضافہ کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت نے شہر کی73یونین کونسلو ں میں انسداد ڈینگی2ہزار سے زائد ملازمین کی ڈیوٹی لگائی اور انہیں موبائل فونز فراہم کئے‘ دیہی علاقوں کی93یونین کونسلوں میں ڈینگی افزائش کی روک تھام کیلئے مزید672ملازمین اور 70موبائل فون بھی حکومت سے مانگ لئے ہیں‘ ڈینگی مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ، ضلع کی 188 یونین کونسلوں میں سے صرف شہر کی73 یونین کونسلو ں میں انسدا د ڈینگی کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جس پر محکمہ صحت نے باقی یونین کونسلوں میں انسداد ڈینگی کی ٹیمیں تشکیل دینے کیلئے حکومت سے عملہ مانگ لیا ۔