سری لنکا کے تعاون سے 35افراد میں کورنیا کی پیوندکاری

سری لنکا کے تعاون سے 35افراد میں کورنیا کی پیوندکاری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )گوجرانوالہ بزنس سینٹر اور سری لنکا پاکستان بزنس فورم کی مشترکہ کاوش سے گوجرانوالہ میں سری لنکا کے تعاون سے 35 افراد میں کامیابی کے ساتھ کورنیا کی پیوندکاری کی جا چکی ہے ۔۔

اس انسانی ہمدردی پر مبنی منصوبے کی قیادت سری لنکا کے اعزازی قونصل یاسین جوئیہ کر رہے ہیں، سری لنکا سے موصول ہونے والے 5 کورنیا کامیابی کے ساتھ جی،ایم،سی ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں میں پیوند کیے گئے جس کے بعد اس منصوبے سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد 35تک پہنچ گئی ہے‘اس موقع پرچیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ یہ انسانیت دوست منصوبہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوستی اور تعاون کی علامت بھی ہے ۔سری لنکا کے تعاون سے گوجرانوالہ میں 35 افراد میں کورنیا کی کامیاب پیوندکاری کی جا چکی ہے جس کے باعث ان کی تاریک زندگی روشن ہو چکی ہے‘ یاسین جوئیہ کا کہنا تھا  تمام سرجریز بغیر کسی معاوضے کے کی گئی ہیں جس میں پاکستان کے مخیر حضرات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں