وفاقی محتسب کا منشور ‘دہلیز پر سستا انصاف:مشتاق اعوان

وفاقی محتسب کا منشور ‘دہلیز پر سستا انصاف:مشتاق اعوان

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انچارج و ریجنل ہیڈ آفس وفاقی محتسب گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب 181 وفاقی محکموں کے خلاف شکایات سنتا ہے جن میں سرفہرست واپڈا، سوئی گیس، نادرا، پاسپورٹ پاکستان بیت المال ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اسٹیٹ لائف انشورنس یہ وہ محکمے ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جن میں آئے دن کسی نہ کسی شکل میں ان سے واسطہ پڑتا ہے ،اس کے علاوہ ایف آئی اے ، پی آئی اے ، نیشنل بینک اور سٹیٹ بینک کے متعلقہ شکایات کا بھی ازالہ کیا جاتا ہے ۔ وفاقی محتسب کے منشور کے دو بنیادی نکات ہیں ،ایک انصاف آپ کی دہلیز پر اور دوسرا سستا انصاف۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف آپ کی دہلیز پر کی مثال ہے کہ میرا آفس گوجرانوالہ ہے لیکن سیالکوٹ کے سائلین کی شکایات کے ازالے کیلئے میں سیالکوٹ کیمپ آفس میں بیٹھا ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ سستا انصاف کے لیے نا تو آپ کو کو ئی وکیل کرنا پڑتا ہے ، نا عدالت جانا پڑتا ہے اور نا ہی کسی وثیقہ نویس سے درخواست لکھوانی پڑتی ہے ، وفاقی محتسب کا ادارہ کو سادہ کاغذ پر اپنا نام فون نمبر اور شکایت لکھ کر سائل درخواست دے تو اس پر وفاقی محتسب متعلقہ محکمے کو 14 دن کا نوٹس بھیجے گا ، ان کا کہنا تھا کہ 50 فیصد شکایات پہلے نوٹس پر ہی حل ہو جاتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں