گجرات :الخدمت افضل ہسپتال چوہڑ چک کی افتتاحی تقریب

گجرات :الخدمت افضل ہسپتال چوہڑ چک کی افتتاحی تقریب

گجرات (نامہ نگار )الخدمت افضل نواز ہسپتال چوہڑ چک کی گزشتہ روز افتتاحی تقریب منعقد ہوئی کے مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، صدر الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرزاہد لطیف،جنرل سیکرٹری الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹرعبدالرحمن، جماعت اسلامی گجرات کے امیر انصرمحمود دھول ایڈووکیٹ تھے۔۔۔

 شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ الخدمت فاونڈیشن نے بلا تفریق ہر ایک کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک ارب کے قریب اخراجات سے ہسپتال کی تعمیر،جدید طبی آلات،لیبارٹری، کوالیفائیڈ ڈاکٹرز، کی تعیناتی اس علاقے کے لیے بیش قیمت تحفہ ہے ، ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا 6 ارب سے ارض الانبیا فلسطین کے مسلمانوں کی مدد،ہزاروں ٹن امدادی، سامان اس وقت تیار ہے ،57 ہسپتال اس وقت وطن عزیز میں الخدمت فاونڈیشن کے زیر انتظام چل رہے ہیں، صدر الخدمت ہیلتھ فاونڈیشن پاکستان ڈاکٹر زاہد لطیف،جنرل سیکریٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان جدید سہولیات سے آراستہ کوٹلہ میں اپنی نوعیت کا پہلا جبکہ 57 واں ہسپتال بنا چکی ہے جس میں مستحقین کا مفت علاج معالجہ جبکہ صاحب استطاعت مناسب نرخ پر فیض یاب ہوسکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں