ڈپٹی کمشنر کا پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کا دورہ
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے گزشتہ روز پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کا وزٹ کیا۔۔۔
جہاں پر چیف ایگزیکٹو پرویز اقبال، ڈائریکٹر جاوید اقبال ملہی، ڈائریکٹر انجینئر زین پرویز، ہاشم پرویز، واصف جمیل، الحاج افضل گوندل، عمیر افضل گوندل، مدثر وڑائچ نے ان کا استقبا ل کیا۔ اے ڈی سی آر خضر حیات بھٹی اور افضل حیات تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کو پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری میں مختلف شعبے دکھائے گئے ۔ پرویز اقبال اور زین پرویز نے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ پاکستان کے بڑے بڑے تعمیراتی پراجیکیٹس ، ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ہاؤسنگ سوسائٹی کے سیوریج ، واسا ملتان اور راولپنڈی کی بڑی سکیموں میں پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کے پائپ استعمال کئے جا رہے ہیں اور یہ تمام اعزاز پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کو حاصل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات نے پلاسکو پی وی سی پائپ انڈسٹری کی خوبصورتی، صفائی کے نظام اور خوبصورت انوائرمنٹ کو بے حد سراہا ا ور پرویز اقبال، جاوید اقبال ملہی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔