وفاقی محتسب کے اسسٹنٹ ایڈوائزر آ ج گجرات میں شکایات سنیں گے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس گوجرانوالہ اسسٹنٹ ایڈوائزر واصف سلیم آ ج گجرات کا دورہ کریں گے اور گیپکو آفس کمپلیکس میں کانفرنس روم میں لوگوں کی مختلف وفاقی محکموں کے خلاف شکایات انصاف آپ کی دہلیز کے تحت سنیں گے ۔
ان اداروں میں گیپکو، سوئی گیس، پوسٹ آفس، نادرا، ای او بی آئی، ایف آئی اے اور وفاقی حکومت کے دیگر ادارے شامل ہیں تمام شکایت کنندگان حاضر ہو کر شکایات بارے میں اپنا موقف پیش کر سکتے ہیں ۔