شجرکاری مہم میں پھلوں کے پودے بھی لگائے جائینگے :بابر علائوالدین
وزیرآباد(نا مہ نگار)درخت لگانا سنت نبوی ؐ ہے درخت ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لئے بھی مفید ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ماحول دوست پروگرام کے تحت پورے پنجاب میں شجر کاری مہم تیز کر دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائینگے ، پھلوں کے پودے بھی لگائے جائینگے ۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ اینڈ انسپیکشن ٹیم ڈائریکٹو ریٹ پنجاب بریگیڈئیر (ر)بابر علاؤ الدین نے اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر بحالی مرکز برائے امراض منشیات پٹھانوالی میں شجر کاری مہم کا آغاز کرنے کے موقع پر کیا۔