وزیرآباد:اسسٹنٹ کمشنر کا سپیشل ایجو کیشن سنٹر کا دورہ ، طلبہ میں تحائف تقسیم

وزیرآباد(نا مہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد محمد رب نواز چدھڑ کا سپیشل بچوں کے سکول کا دورہ،کلاس رومز کا معائنہ کیا اور بچوں سے سوالات پوچھے ،بچوں میں گفٹ تقسیم کئے ۔
محمد رب نواز نے کہا کہ سپیشل بچوں میں مثبت تبدیلی لانا حکومت پنجاب کا عزم ہے ،سپیشل بچوں میں عید کی خوشیاں بانٹنا اعزاز کی بات ہے ،عید کی خوشیوں میں سپیشل بچوں کو شامل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،سپیشل بچوں کی نگہداشت ہم سب کی ذمہ داری ہے ہمیں اس کام اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔