جانو کانا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

جانو کانا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )پٹرولنگ پولیس بچہ چٹھہ نے جانو کانا ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتارکرلیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چیک پوسٹ انچارج نعیم شہزاد مغل کی سربراہی میں اہلکار ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ 2 مشکوک موٹرسائیکل سوار وں کو روکنے کی کو شش کی تو فرار ہو گئے ،تعاقب کر کے صدیم امین اور رمضان کوگرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ نعیم شہزاد مغل نے بتایا کہ ملزم رمضان گاجر گولا سٹیشن ضلع حافظ آباد کا رہائشی ہے ،14جون 2024کو سہارن چٹھہ کے قریب ڈکیتیوں کے بعد ساتھیوں میں مال کی تقسیم پر جھگڑا ہوا تو ہمراہیو ں کی فائرنگ سے فلک شیر ہلاک اور رمضان آنکھ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں