آج گڈ فرائیڈے ،مسیحی برادری ملکی سلامتی‘خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کریگی

 آج گڈ فرائیڈے ،مسیحی برادری ملکی  سلامتی‘خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کریگی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چیئرمین ابتدائی رسولی کلیسیاء آف پاکستان پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گڈ فرائیڈے (مبارک جمعہ )مسیحی برادری خاص روزہ رکھے گی۔

جس میں افواج پاکستان پولیس انتظامیہ انٹیلی جنس ایجنسیوں حکومت وقت پاکستانی عوام کلیسیائی اتحاد ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی جائے گی۔ یہ مسیحیوں کے روزوں کا آخری جمعہ بھی ہے جو عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے مسیحی برادری کی جانب سے ہمیشہ عبادات کا آغاز و اختتام ملکی سلامتی کی دعا سے ہوتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں