اندرون شہر،گردونواح میں 30کروڑ کے 15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اندرون شہر،گردونواح میں 30کروڑ کے 15ترقیاتی منصوبوں کی  منظوری

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار شاہد عثمان ابراہیم نے اندرون شہر ماڈل ٹائون اور اسکے گردونواح کے علاقوں میں 30کروڑ روپے کی لاگت سے 15ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جن پر فوری کام شروع کیا جائے اور بیشتر منصوبوں پر کام 30جون سے پہلے مکمل کرلیا جائیگا ۔

ڈائریکٹر جنرل گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں منظوری دی گئی ،منصوبوں میں لیڈیز پارک تا گوندلانوالہ روڈ، جناح ہسپتال تا گوندلانوالہ روڈ، علی پور روڈ گوندلانوالہ روڈ سے ماڈل ٹاؤن تک‘جامع مسجد ابراہیم روڈ سے ہائوس 354 اے تک، جامعہ البنات روڈ، گورنمنٹ جامع ہائی سکول روڈ اور گول پارک روڈز شامل ہیں،7کروڑ 20 لاکھ سے مین لنک جی ٹی روڈ سے مین ڈرین شیخوپورہ روڈ تک نکاسی آب اور سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی،ٹرسٹ پلازہ کی سڑکوں کی مرمت اور اپ گریڈیشن کیلئے 7 کروڑ 65 لاکھ جاری کئے گئے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں