اسرائیلی مظالم پر دنیا اندھی،گونگی‘بحری ہو چکی:سنی تحریک

اسرائیلی مظالم پر دنیا اندھی،گونگی‘بحری ہو چکی:سنی تحریک

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے سٹی صدر محمد آصف مغل کیلانی،علامہ فیض رسول گیلانی، قاری عدیل رضوی، علامہ امجد نوری۔۔۔

علامہ مفتی نصیر الدین جلالی غلام عباس چٹھہ علامہ سرفراز احمد فیاضی،محمد عیاض قادری محمد فائق قادری، صدام حسین قادری مبشر ندیم قادری نے آزادء غزہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،دینی طبقہ علماء اور مشائخ نے غزہ جہاد کا فتوی دے کر دینی ذمہ داری کوپوراکردیا ہے ، اب اسلامی ممالک کی افواج اپنی عسکری، دینی،قومی ملی ذمہ داری پوری کریں،غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا اندھی،گونگی اور بحری ہو چکی ہے ، امریکہ دنیا پر اپنی حاکمیت کا خواب دیکھنا چھوڑ دے ،امریکہ اور اسرائیلی انسانیت کے قاتل دشمن اور مسلمانوں کی نسل کشی کے مجرم ہیں،اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کے ادارے غزہ میں اپنی اخلاقی اور جمہوری حیثیت کھو چکے ہیں،حکمران طبقہ مظلوم فلسطینیو ں کا ساتھ بلا خوف و خطر دیں، معیشت انسانوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں