صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم موجودہ دور کی ضرورت :ماجد رضا

صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم موجودہ دور کی ضرورت :ماجد رضا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق صدر چیمبر آ ف کامرس ماجد رضا بھٹہ نے کہا ہے کہ ہنر مندی کی تعلیم دنیا بھر میں ہم آہنگی کی فضا قائم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

 موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم ہے ۔ ہروہ ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے ، جس نے فنی مہارت حاصل کی ہے لیکن ہمارے ہاں فنی تعلیم پر توجہ عمومی تعلیم سے کہیں کم ہے ۔ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سیالکوٹ میں سالانہ فنی نمائش منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ماجد رضا بھٹہ تھے ،اس کے علاوہ، انجینئر،سینٹر زون کے ریجنل ڈائریکٹر طارق محمود نے اس موقع پر اپنی باوقار موجودگی اور تعاون کو سراہا۔گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ، یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی، سیالکوٹ، اور یونیور سٹی آف سیالکوٹ سمیت ممتاز اداروں کے وفود نے نمائش کا دورہ کیا۔ اس نمائش میں الیکٹرانکس ٹیکنالوجی، کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی، الیکٹریکل ٹیکنالوجی، مکینیکل ٹیکنالوجی، سول ٹیکنالوجی، اور آٹو ڈیزل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں اختراعی پروجیکٹس اور تکنیکی ماڈلز کی نمائش کی گئی۔تمام معزز مہمانوں نے طلباکی غیر معمولی تکنیکی صلاحیتوں اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں