زہر یلی مٹھا ئی سے ہلاکتیں ‘ انصاف دلائونگا :ضمیر الحسن
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار ) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ضمیر الحسن بھٹی نے قلعہ صاحب سنگھ کی کرسچین کالونی میں زہر آلود مٹھائی کھانے کے نتیجہ میں 3بچوں کی ہلاکت اور 5کی حا لت غیر ہونے کے واقعہ کو میونسپل کمیٹی کے افسر وں کی غفلت اور لاپروا ئی قراردیدیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کسی چھوٹے ملازم کو قربانی کا بکرا بنانے کے بجائے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرکے ان تمام افسر وں کیخلاف کارروائی عمل میں لانی چاہیے جو حقیقت میں اسکے ذمہ داران ہیں۔ضمیرالحسن بھٹی نے مزید کہا کہ وہ اس واقعہ میں وفات پاجانے والے بچوں کی سوگواران فیملیوں کیساتھ کھڑے ہیں اور حق سچ کی آواز اٹھانے میں کسی مصلحت سے کام نہیں لیں گے ۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر بھی ان بچوں کے لئے آواز اٹھائی ہے اور جب تک ان بچوں کے خاندانوں کو انصاف نہیں ملتا، وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔