سیالکوٹ :ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث چیسا گینگ گرفتار
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر) اگوکی پو لیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث کرامت عرف چیسا گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزم گرفتار کرلئے ۔
لاکھوں روپے کا مال مسروقہ موٹر سائیکلیں، رقم، قیمتی موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر نعمان احمد نے ٹیم کیساتھ کارروائی کی ، دوران تفتیش ملزموں نے درجنوں وارداتوں کاانکشاف کیا ۔ گرفتار ملزموں میں کرامت علی سکنہ محلہ شریف پورہ اگوکی،آفتاب عرف نومی سکنہ اگوکی،محمد آفتاب سکنہ محلہ مرجان اگوکی،آفتاب حسین سکنہ مرجان اگوکی شامل ہیں ۔