ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر جنجوعہ کا گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر جنجوعہ کا  گجرات چیمبر آف کامرس کا دورہ

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈی ایس پی ٹریفک ظہیر جنجوعہ نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔۔

اور منیر پشاوری صدر گجرات چیمبر آف کامرس کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس موقع پر سلمان بٹ ایگزیکٹو ممبر ، انسپکٹر شاہد ، انسپکٹر عمران اور محمد عثمان مظفر سیکرٹری جنرل بھی موجود تھے ۔ صدر گجرات چیمبر نے ان کو گجرات چیمبر اور اس کی سروسز کا تعارف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر کے ون ونڈو سہولت سنٹر میں قائم ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر ممبران گجرات چیمبر اور ان کی فیملیز کو بہترین سروس فراہم کر رہا ہے ۔ اس موقع پر ویمن انکلیو اور اس کی زیادہ سے زیادہ ممبران تک تشہیر کے حوالے سے اور شہر کے ٹریفک کے متعلق مسائل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں