گلہ قصاباں ،ریل بازار،جناح بازار میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن

گلہ قصاباں ،ریل بازار،جناح بازار  میں تجاوزات کیخلاف آ پریشن

گوجرانوالہ( سٹی رپورٹر )میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے وارننگ اور آپریشن کے باوجود عمل درآمد نہ کرنے پر۔۔

 گلہ قصاباں ،ریل بازار،جناح بازار میں انچارج ریگولیشن سپرنٹنڈنٹ رحمت علی انصاری،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ نے 4دکانیں سیل کرکے 20ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔چیف آفیسر حیدر علی چٹھہ نے کہا کہ پورے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے کارپوریشن انتظامیہ کے عملہ نے دن رات محنت کی اور اللہ کے فضل سے گوجرانوالہ خوبصورتی اور صفائی میں پہلی پوزیشن پر آیا اور اب اگر کسی نے دوبار قبضہ یا تجاوزات قائم کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں