لیڈی ہیلتھ ورکر کو دھمکیاں دینے والے سرکاری ملازم کیخلاف مقدمہ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)لیڈی ہیلتھ ورکر کو دھمکیاں دینے والے سرکاری ملازم کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
تھانہ باغبانپورہ پولیس اور ای ڈی او ہیلتھ کو صفیہ بشیر سکنہ سوئی گیس روڈ مدینہ کالونی نے درخواستیں دیکر موقف اختیار کیا کہ وہ محکمہ ہیلتھ میں 24 سال سے بطور لیڈی ہیلتھ ورکر ملازمت کررہی ہیں کونسل اور یونین کونسل47کلر آبادی روڈ گوجرانوالہ میں بطور ایریا انچارج ڈیوٹی کررہی ہوں۔اسی یونین میں علی رضا جو ڈینگی ورکر کی ڈیوٹی پر ہے نے 6 ماہ سے دوران ڈیوٹی سنگین نتائج کی دھمکیاں ،گالیاں ،مینٹلی ٹارچر اور ہراساں کرتا رہتا ہے ،ہیلتھ افسروں کو در خواستوں کے با وجود کوئی کارروا ئی نہیں کی گئی،گزشتہ روز بھی دھمکیاں دی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ابتدائی تفتیش شروع کردی ۔