ڈسکہ کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس کا قیام،حکام کا دورہ
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کی جانب سے کیا گیا ایک اور وعدہ تکمیل کی جانب گامزن، تحصیل ڈسکہ کے نوجوانوں کیلئے سپورٹس کمپلیکس کا قیام ۔
گزشتہ روز ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب اعتزاز شیرازی نے افضل منشا سٹی صدر ڈسکہ و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ، پولیٹیکل سیکرٹری سید داؤد شاہ بخاری، سپورٹس آفیسر ڈسکہ رانا شہزاد، صدر یوتھ وِنگ پی پی 51 رانا رضا، جنرل سیکرٹری احسن احسان چیمہ ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔