عوام سے کئے تمام وعدے وفا کریں گے :نواز چوہان

عوام سے کئے تمام وعدے وفا کریں گے :نواز چوہان

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی نواز چوہان نے کہا ہے کہ عوام سے کئے تمام وعدے وفا کریں گے ، وزیراعلیٰ کی قیادت میں حلقہ میں تعمیر و ترقی کے کروڑوں مالیتی منصوبوں پر کام زور و شور سے جاری ہیں۔

 حکومت پنجاب عوام کیلئے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے ، مسلم لیگ ن کا دور ہمیشہ ہی تعمیر و ترقی میں مثالی رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 31 تھیڑی سانسی کے دورہ کے موقع پر اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یو سی 31کی گلیوں و بازاروں کی ڈویلپمنٹ کا پلان تیار ہے ،انشاء اللہ حلقہ پی پی 62 میں کوئی گلی یا بازار پسماندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ اہل علاقہ کی طرف سے مسائل پر توجہ دلانے پر حاجی نواز چوہان نے فوری طور پر واسا عملہ کو طلب کرکے صفائی اور سیوریج کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اہل حلقہ میرے دست و بازو بن کر مسائل کی نشاندہی کریں، انشاء اللہ میں اپنی نگرانی میں کام مکمل کرائوں گا، میری سیاست کا دارومدار عوامی خدمت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں