مستقبل میں جنگیں پانی پر لڑی جائیں گی:فیصل کریم کنڈی
وزیرآباد(نامہ نگار)مستقبل میں جنگیں پانی پر لڑی جائینگی۔ بھارت نے کل کے واقعہ پرجو غیر آئینی کام کیا ہے اس کی پر زور مزمت کرتے ہیں۔گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی ورپال چٹھہ میں پٹرول پمپ کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو۔
تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ ورپال چٹھہ کے سیاسی سماجی، کاروباری اور زمیندار شخصیت ناصر نذیر چٹھہ اور شاہد سلیم چیمہ کے پٹرول پمپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی تھے ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آپ پنجاب میں رہتے ہیں آپ کو حالت کی سنگینی کا اندازہ نہیں ہم دہشت گردی کی لپیٹ میں ہیں بلوچستان کے حالات کس قدر گھمبیر ہیں پنجاب اور کے پی کے حکومت کا موازنہ یہ ہے کہ کام آپ کے سامنے ہیں جو عوام دیکھ رہی ہے جوکام اچھا کرے گا لوگ اسے ووٹ دینگے اور جو کام نہیں کریگا لوگ اسے ووٹ نہیں دینگے ۔وزیراعلی کے پی کے گنڈا پور لاہور بار میں بیٹھ کر اپنے صوبے کے خود کفیل ہونے کی باتیں کرتے ہوئے 6 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔جبکہ ہمارے ڈاکٹرز، ایل ایچ وی، لوکل نمائندے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں کے پی کے میں وزیر ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں،پوری قوم انڈیا کے خلاف متحد ہے ۔