تتلے عالی:ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات میں اضافہ

تتلے عالی:ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات میں اضافہ

تتلے عالی(نامہ نگار)گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر یوٹرن پانچ کلو میٹرطویل ہونے سے مسافروں، تاجروں،طلبا وطالبات کیلئے درد سر بن گیا۔۔۔

ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر تتلے عالی میں درمیان میں ڈیوائیڈر لائن کی دیوار تعمیر ہونے سے ایک سے دوسری طرف جانے کیلئے پانچ کلو میٹر دو ریوٹرن بنایا گیا جس سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔آبادی کے اندر یوٹرن بنانے کیلئے مقامی افراد اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا بلکہ طلبا وطالبات کا سکول پہنچنا،میت کو قبرستان پہنچانا ناممکن ہوگیا، بلکہ یوٹرن دور ہونے کے باعث ون وے کی خلاف ورزی اور حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔ تاجر تنظیموں، پریس کلب،ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن،کہف فاؤنڈیش،علما کرام،و کلا، نجی تعلیمی اداروں کے سربراہان،کریانہ مرچنٹ ،موبائل ایسوسی ایشن ،پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن ،میڈیل سٹور ایسوسی ایشن ،اقلیتی رہنماؤں کے علاوہ سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے نزدیکی یوٹرن بنانے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں