مرکزی مسلم لیگ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

مرکزی مسلم لیگ کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی ) کفارمسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کر کے ان پر ظلم ستم ڈھا رہا ہے جب تک متحد نہیں ہوں گے ٍظلم سہنا پڑے گا عالم اسلام کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے قبلہ اول بیت المقدس مسلمانوں کا ہے۔

فلسطین پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لدھیوالہ وڑائچ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی ریلی کے شرکا نے فلسطین کے پرچم اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ۔فیصل مراد وڑائچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس عالم اسلام میں بسنے والے تمام مسلمانوں کا ہے اور کفار مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کر کے انہیں آپس میں لڑا کر ان پر حکمرانی کر رہا ہے اب بھی وقت ہے مسلمان ممالک کو متحد ہو کر فلسطین کی آزادی کے لئے لائحہ عمل اپنانا ہو گا مولانا حکیم ثاقب ادریس نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا کہ اسرائیلی جنگی جرائم کا نوٹس لیا جائے اور غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کو فوری روکا جائے اور انہوں نے کہا کے بیت المقدس صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں