ڈسکہ میں برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ
ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گردو نواح میں برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، مرغی کی فی کلو قیمت 15 روپے بڑھ گئی ڈسکہ مارکیٹ میں برائلر گوشت 570 روپے تک بیچا جا رہا ہے۔
فی درجن انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 227روپے مقرر کر دی گئی۔دوسری جانب سرکاری ریٹ لسٹ میں 3سبزیوں اور ایک پھل کی قیمت مزید بڑھا دی گئی، مارکیٹ میں پیاز 70، ٹماٹر 90، لہسن 420، ادرک 420، لیموں 320 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔پھلوں میں کیلا درجہ اول 260، درجہ دوم 200 روپے درجن بیچا جا رہا ہے۔ ، سیب 450، امرود 200، گرما 120 اور خربوزہ 130 روپے کلو بیچا جا رہا ہے ۔