حافظ آباد میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کا آغاز

حافظ آباد میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کا آغاز

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے حافظ آباد میں پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے کا آغاز کر دیا گیا۔

 پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری کی ٹیمیں گھر گھر جا کر تمام افراد اور خاندانوں کی رجسٹریشن کرینگی تا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے بلا تفریق میرٹ اور شفاف طریقے سے مستحق خاندانوں کو مالی امداد ،سہولیات اور دیگر مراعات دی جا سکیں۔ اس سلسلہ میں تقریب ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی ۔ممبر پی اینڈ ڈی خاور کمال ،ڈائریکٹر جنرل شماریات پنجاب ساجد رسول، جنرل منیجر(جی آئی ایس سرویز) اربن یونٹ ڈاکٹر عروج سعید، مسلم لیگ ن کے رہنماچودھری تہور حسین تارڑ سمیت دیگر افسر اور سروے کرنے والی ٹیموں کے شمار کنندگان شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری سروے پنجاب کی تاریخ کا ایک مثالی پروگرام ہے ،عوام کی فلاح و بہبود ،مالی امداد اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ملک کے کسی صوبے میں بھی اس طرح کا پروگرام شروع نہیں کیا گیا ۔ اس پروگرام کے تحت سروے کر نے والی ٹیمیں ضلع بھر کے تمام شہری اور دیہی علاقوں میں گھر گھر جا کر سروے اور رجسٹریشن کا کام مکمل کرینگی تا کہ آنے والے وقتوں میں حکو مت پنجاب کی جانب سے تمام مستحق خاندانوں کو حکومتی مراعات اور دیگر مالی امداد میرٹ اور شفا ف طریقے سے ان تک پہنچ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں