ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی شدید قلت

ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی شدید قلت

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی شدید قلت ،ضلع کے دوردراز علاقوں سے آنے والے مریض رُل گئے ۔

رہی سہی کسر ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کی خرابی نے نکال دی ، پنجاب حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتال میں ہمہ وقت ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی کے دعوے ٹھس ہوکر رہ گئے ۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اوپی ڈی میں روزانہ دوہزار سے زائد مریض آتے ہیں لیکن شدید گرمی میں ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ جات کے مریضوں کے لئے ہسپتال میں ادویات ناپید ہوچکی ہیں‘دوردراز سے آئے مریضوں کو لمبی لائنوں میں لگنے کے بعد بھی جب ادویات نہیں ملتیں تووہ بازار سے مہنگے داموں ادویات خرید کرلانے پرمجبور ہوتے ہیں جبکہ ہسپتال میں عرصہ دراز سے ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں بھی خراب پڑی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کوبھاری اخراجات برداشت کرکے ایکسرے بھی پرائیویٹ لیبارٹریوں سے کرانے پڑ رہے ہیں۔ ایم ایس ڈاکٹر رضوان تابش نے بتایا کہ ہم نے ایکسرے مشینوں کی خرابی کے بارے اعلیٰ سطح پر مطلع کررکھا ہے لیکن انہیں صحیح نہیں کرایا جارہا جبکہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرول بلال احمد کا کہنا تھا کہ ہماراایل پی کا بجٹ ختم ہوچکا جس کی وجہ سے ایمرجنسی میں بھی ادویات کی قلت ہے اگر ہمیں بجٹ فراہم کردیا جائے تو ادویات کی قلت ختم ہوسکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں