ڈسکہ:ادھار کی رقم واپس مانگنے پر نوجوان کو قتل کر دیا

 ڈسکہ:ادھار کی رقم واپس مانگنے پر نوجوان کو قتل کر دیا

ڈسکہ(نامہ نگار ) ادھار رقم واپس مانگنے پر تین افراد نے چھریوں کے وار کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔۔

تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ حاجی پورہ کے رہائشی شوکت علی کے بیٹے شبیر نے ندیم بٹ ساکن محلہ حاجی پورہ ڈسکہ سے پیسے لینے تھے ، گزشتہ روز شبیر ملزم ندیم بٹ سے اپنے ادھار د ئیے ہو ئے پیسے لینے گیا تو راستہ میں پہلے سے موجود ندیم بٹ اور دو نامعلوم ملزموں نے اسے روک کیا اور ملزم ندیم بٹ نے للکارا مارا کہ شبیر کو مجھ سے پیسے لینے کا مزہ چکھا دو جس پر دو نامعلوم افراد نے شبیر کو بازؤں سے پکڑ لیا جبکہ ملزم ندیم بٹ نے چھری نکال کر شبیر پر چھری کے وار کر د ئیے ، ملزم زخمی شبیر کو زدوکوب کر تے رہے اور خالی پلاٹ میں کھڑے گندے پانی میں پھینک کر فرار ہو گئے ،شبیر کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال لے جایا جا رہاتھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا، تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں