سمبڑیال:وار داتوں میں شہری مال و زر سے محروم

سمبڑیال:وار داتوں میں شہری مال و زر سے محروم

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتو ں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وز رسے محروم ہوگئے ۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کوٹ بلند کے رہائشی جمیل احمد کا موٹر سائیکل ،پل نہر اپر چناب پر واقع میرج ہال کی پارکنگ ایریا سے اکرم کاموٹر سائیکل چوری ہو گیا ، توقیر ناصر والدہ بشری ٰ بی بی کے ہمراہ دھانانوالی سے اپنے گاؤں کوٹ سارنگ آرہے تھے کہ راستے میں گھمنانوالی پل کے قریب 4نامعلوم ڈاکو ئو ں نے 12ہزارروپے ، موبائل فون چھین لیا ۔ موضع کوٹ مارتھ لنک روڈ پر جواد مجید، سہیل جمیل سے 3نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے 25ہزارروپے ،شناختی کارڈ ، ڈرائیو نگ لائسنس IPکارڈ اورموٹر سائیکل کے کاغذات ،موضع فضل پورہ میں عبدالمنان سے نامعلوم شخص نے موبائل فون چھین لیا اورفرار ہوگیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں