منشیات فروش کو عمر قید با مشقت اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اقصد کو عمر قید با مشقت اور10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔۔
،سول لائن پولیس نے 2023 میں مجرم محمد اقصد کو 20 کلو 250 گرام افیون برآمد کر کے گرفتار کیا تھا۔ سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے کوئی رعایت نہیں، منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کریں گے ۔