علی پورچٹھہ:اراضی کا تنازع ، چچا کا بھتیجے پر خنجر سے حملہ‘فائرنگ سے زخمی

علی پورچٹھہ:اراضی کا تنازع ، چچا کا  بھتیجے پر خنجر سے حملہ‘فائرنگ سے زخمی

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )زمین کے تنازع پر چچا کا بھتیجے پر خنجر سے حملہ،گولی لگنے سے 38سالہ شخص زخمی ہو گیا۔

کوٹ رہاڑ میں چچا نثار رہاڑ اور بھتیجا 38سالہ بلال حسن کے درمیان زمین کا تنازع چل رہا تھا‘چچا نے بلال پر حملہ کیااورخنجر کے پے در پے وار سے سارے جسم کو زخمی کر دیا اور پسٹل سے فائرنگ کر دی‘ زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں