گجرات:ڈینگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کی ہدایت
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈی سی کمپلیکس گجرات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر، ڈی ڈی ایچ اوز، انٹومولوجسٹ، ڈی ڈی ڈولپمنٹ اور تمام متعلقہ محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی کی روک تھام کیلئے سخت اور مؤثر اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو مزید مضبوط بنایا جائے اور مثبت سائٹس کی مانیٹرنگ بہتر کی جائے ۔ ہاٹ سپاٹس کی 100 فیصد کوریج یقینی بنانے ، جعلی سرگرمیوں کے مکمل خاتمے ، اور بروقت DVRs کے حل کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈینگی پوائنٹس کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ آگاہی مہمات کو مؤثر بنانے اور ضرورت پڑنے پر انفورسمنٹ ایکشن لینے کی ہدایت بھی دی گئی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ثاقب منیر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تمام اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیز کرنے اور قریبی رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔