خاتون سمیت 9افراد کا میاں بیوی پرتشدد

خاتون سمیت 9افراد  کا میاں بیوی پرتشدد

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) خاتون سمیت 9 ملزموں کا میاں بیوی پرتشدد ،کپڑے پھاڑکرنیم برہنہ کردیا۔۔

موضع مندرانوالہ کی خاتون روبینہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھی کہ اسی دوران ملزمان محبوب‘سکندر‘عباس‘بلال‘عائشہ‘عمران ‘ سبحان ‘اصم اور احسان آگئے اور آتے ہی خاتون اورا سکے خاوند کوتشدد کرکے زخمی کردیا اور خاتون کے کپڑے پھاڑ کرنیم برہنہ کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں