بھار تی عوام نہیں مودی کی سوچ سے لڑائی :بابر علائوالدین

بھار تی عوام نہیں مودی کی سوچ سے لڑائی :بابر علائوالدین

وزیرآباد(نا مہ نگار)دشمن کان کھول کر سن لے پاکستان میں ہر فرد پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ،افواج پاکستان نے بھارتی بزدلانہ حملہ نہ صرف پسپا کیا ۔۔

بلکہ اسے بھاری نقصان بھی پہنچایا،جنگ کا انحصار عددی برتری یا ہتھیاروں پر نہیں، جذبہ ایمانی اور دلیری پر ہوتا ہے ، ہماری لڑائی نریندر مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے ، بھارت کے عوام سے نہیں، افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ مہارت سے جو موثر اور کاری وار بھارتی بنئے کی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی میں د ئیے اور بھارتی ڈرون اور انڈین طیارے مار گرائے وہ پوری قوم کیلئے فخر ہے ۔ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤ الدین نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم پی اے صائمہ زاہد،ضلعی جنرل سیکرٹری حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر فرح ادیبا گوندل،رانا وقار ودیگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی محافظ ہیں، ان کے حوصلے ، قربانیاں اور بہادری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں،بھارت اگر کسی غلط فہمی کا شکار ہے تو اسے جان لینا چاہیے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ اور بیدار قوم ہے جو اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے ،ہم سپہ سالار اور تمام بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں