حافظ آباد:ایوان صنعت وتجارت کے زیر اہتمام پاک فوج زندہ باد ریلی

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )ایوان صنعت وتجارت کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ بادریلی نکالی گئی۔۔
جس کی قیادت چیمبر آف کامرس کے سینئر وائس چیئرمین چودھری شفقت حسین تارڑ ، وائس چیئرمین عبدالجبار رضا انصاری ودیگر نے کی ۔ریلی گوجرانوالہ روڈ سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ۔اس موقع پر شرکا نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ۔