ملک میں کاروبار کیلئے ماحول ساز گار ہے :فخر عباس

ملک میں کاروبار کیلئے ماحول  ساز گار ہے :فخر عباس

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )معروف بیٹری سازکمپنی کے زونل جی ایم کی ٹیم کے ہمر ا ہ نجی ہوٹل میں ضلع بھر کے ریٹیلرز سے میٹنگ ،کارکردگی کو سراہا۔۔

 اورڈیلرز کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے اقدامات کئے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ احمد لیاقت گروپ کے چیئرمین حاجی لیاقت اور محمد سفیان کی میزبانی میں نجی ہوٹل میں ہونے والی ریٹیلرز میٹنگ میں زونل جی ایم فخر عباس، سیلز منیجر خاور ریاض، کلیم منیجرملک شاہد اور ایریا انچارج سمیر لیاقت نے شرکت کی ۔جی ایم فخر عباس نے ریٹیلرز کی شکایات بھی سنیں اور فوری ازالے کیلئے اقدامات کئے ۔ اس موقع پر زونل منیجر نے حاجی لیاقت ، محمد سفیان کی کمپنی کیلئے خدمات کو سراہا۔جی ایم فخر عباس نے کہا کہ ملک میں کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے ،سکیو رٹی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کار ی میں مزید اضافہ ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں