ہیڈبمبانوالہ :مختلف واقعات میں4خواتین اغوا
ہیڈبمبانوالہ ،ڈسکہ (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )مختلف واقعات میں4خواتین کو اغوا کر لیا گیا ۔ بمبانوالہ کے اسحاق کی بیٹی کو تین نامعلوم افرادنے حرام کاری کی نیت سے اغوا کرلیا۔
مبین چوک کے شاہد کی بیوی کو نامعلوم افرادنے حرامکاری کی نیت سے اغوا کرلیا۔پسرورروڈ کے دانیال کی بہن گھر سے کالج گئی جس کو نامعلوم افرادنے اغواکرلیا۔ پسرور روڈ کے بلال کی بیوی دوا لینے گئی تونا معلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ۔